کھیل
Time 24 اپریل ، 2021

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی شکست پر  سوشل میڈیا پر شائقین نے مذاق مذاق میں خوب بھڑاس نکالی۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے زمبابوے کے خلاف ایک سو انیس رنز کا آسان ہدف بھی مشکل بنا دیا اور جیت کا تحفہ تھالی میں رکھ کر میزبان ٹیم کو پیش کردیا۔

قومی ٹیم 119 رنز کا آسان ہدف نہیں حاصل کرسکی اور 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد سوشل پر میمز کا طوفان آگیا، کوئی اسکور دیکھ کر ہنس دیا تو کسی نے شکست کے بعد مصباح کے ممکنہ ردعمل کی ویڈیو شیئر کی ۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے کھل کر دل کی بھڑاس نکالی،کسی نے لکھا اسکور دیکھ کر میرا ایسا ردعمل تھا اور ایک شخص کی ہنستے ہوئے ویڈیو پوسٹ کردی۔

کسی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے کہا کہ شکست کے بعد مصباح الحق کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت ایسے ہوئی ہوگی۔

ایک نے آصف علی کی آؤٹ ہونے کے بعد پروٹوکول میں جانے کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔

ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس میں دو مختلف اداکاروں کے زمبابوے اور پھر پاکستان کی بیٹنگ پر تاثرات کو  دکھایا گیا ہے۔


مزید خبریں :