Can't connect right now! retry

دنیا
24 اپریل ، 2021

شام کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ

فوٹو: فائل

شام کے ساحل کے قریب ایران کے ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم ہنگامی طور پر آگ کو بجھا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطانق آئل ٹینکر میں  لبنان کے پانیوں کی سمت سےڈرون حملہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ایران کی جانب سے فی الحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM