پاکستان
Time 24 اپریل ، 2021

ٹنڈو الہ یار : لاک اپ میں نوجوان کی موت، انکوائری کمیٹی نے بھید کھول دیا

ٹنڈو الہ یار کے اے سیکشن تھانے کے لاک اپ میں نوجوان کی موت ہوگئی، پولیس واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

لیکن انکوائری کمیٹی نے بھید کھول دیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں ، اسپتال پہنچنے سے پانچ گھنٹے پہلے زیرحراست بابر کی موت ہوچکی تھی۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج  کرلیاگیا ہے، انچارج سی آئی اے امتیاز ڈومکی ، ایس ایچ او عمران چانڈیو اور ڈیوٹی افسر سمیت دیگر پولیس اہل کار نام زد کیے گئے ہیں ۔

ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل کی جانب سےایس ایس پی شبیر سیٹھار کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی نےٹنڈوالہ یارتھانےکے لاک اپ کامعائنہ کیا۔

سی آئی اےاور ٹنڈوالہ یارتھانےکے10پولیس اہلکاروں،بابرخانزادہ کی فیملی اورلاکپ میں بابرخانزادہ کےہمراہ قیدملزم کےبھی بیان قلمبندکیےگئے۔ 

انکوائری ٹیم کےارکان نےجیونیوزکوبتایاکہ ابتدائی رپورٹ میں تشددکےنشانات بھی ہیں،  حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کودیکھتےہوئےانکوائری رپورٹ تشکیل دی جائے گی۔

مزید خبریں :