پاکستان
Time 24 اپریل ، 2021

میانمارکے ملٹری چیف فوجی بغاوت کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے

میانمارکے ملٹری چیف فوجی بغاوت کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے۔

ملٹری چیف میانمار آسیان کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا پہنچے ہیں۔

کانفرنس میانمار میں جاری بحران کو حل کرنے کی پہلی بین الاقوامی کوشش ہوگی۔

یاد رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری کو 2020 کےعام انتخابات میں فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔

فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

مزید خبریں :