24 اپریل ، 2021
کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تاحکم ثانی بند کردیے گئے۔
پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری ونجی کالج تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں کالج بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولپور اور شیخوپورہ میں کالجز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی کالجز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، ڈی جی خان، قصور، بہاولنگر، چکوال اور بھکر میں بھی کالجزبند رہیں گے۔