25 اپریل ، 2021
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبہ خیبرپخونخوا کے ضلع مردان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کے مطابق مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہے جس کے باعث ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مردان میں کل سے 7 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اشیائے خوردونوش، میڈیسن اور دیگر اشیائے ضرور یہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمورجھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا کی حالیہ لہر میں مریضوں کی تعداد 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔