25 اپریل ، 2021
وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ اس حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے اسپتالوں پردباؤبڑھ رہا ہے، آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آکسیجن کی طلب ورسدکو دیکھتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں اورصوبے میں آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے جبکہ ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے۔