دنیا
Time 25 اپریل ، 2021

سعودی عرب نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرادیا

سعودی مرکزی بینک نے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء وژن 2030 کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا— فوٹو: سعودی میڈیا

سعودی عرب کے مرکزی بینک نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرادیا۔

سعودی مرکزی بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء وژن 2030 کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے جس کا آج سے استعمال شروع ہوگیا۔

— فوٹو: سعودی مرکزی بینک

سرمئی رنگ کے نئے نوٹ پر شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر ہے اور ساتھ ہی 2030 وژن کا 3 ڈی لوگو بھی بنا ہوا ہے۔ 

— فوٹو: سعودی مرکزی بینک

نوٹ کی پشت پر حکومتی محل کی تصویر، مرکزی بینک کا نام اور انگریزی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مختلف مالیت کے دیگر تمام نوٹوں کا استعمال معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

مزید خبریں :