25 اپریل ، 2021
امریکا نے سلطنت عثمانیہ کے دورمیں 1915 کے دوران آرمینیائی باشندوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کو نسل کشی قرار دے دیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں جنگ عظیم اول کے دوران آرمینیائی باشندوں کے قتل کے واقعات کو نسل کشی قرار دے دیا۔
ترکی نے اس بیان پر سخت احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن کا بیان مسترد کردیا ہے۔
انقرہ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے امریکی صدر کے بیان پر ترکی کی تشویش سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کے الفظ تاریخ کو تبدیل نہیں کر سکتے اور ہم کسی اور سے اپنی تاریخ کا سبق نہیں لیں گے۔