کاروبار
Time 26 اپریل ، 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب 97 کروڑ روپے میں طےہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 976 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 682 پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن کے آغاز پر انڈیکس 320 پوائنٹس کم ہوا لیکن پھر خریداری کی لہر ھنڈریڈ انڈیکس کو تقریباً ساڑھے بارہ سو پوائنٹس بڑھا کر 45 ہزار 952 تک لے گئی۔

البتہ کاروبار کا اختتام 976 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 682 پر ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب 97 کروڑ روپے میں طےہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 931 ارب روپےہوگئی ہے۔  

مزید خبریں :