کاروبار
Time 26 اپریل ، 2021

ملک میں سونے کی قیمت کیا ہے؟

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہے۔ 

10 گرام سونےکی قدر 86 روپے اضافے سے 89 ہزار 678  روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 780 ڈالر فی اونس ہے۔