کھیل
Time 26 اپریل ، 2021

قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان کی زمبابوے سے وطن واپسی کل شروع ہوگی۔

 زمبابوے سے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے10کھلاڑی وطن واپس آئیں گے جب کہ باقی کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنےکے لیے وہیں رک گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے،قومی اسکواڈ نے ہرارے میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

خیال رہےکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

تمام میچ براہ راست جیو سوپر پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :