پاکستان
Time 27 اپریل ، 2021

فلور ملز نے پنجاب میں آٹا مہنگا کردیا

فلور ملز نے پنجاب میں آٹا مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1020 روپےکا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملزکو سرکاری گندم کاکوٹہ بند کردیاگیا ہے جس کے باعث آٹےکا 20 کلوکا تھیلا اب 860 روپےکا نہیں ملے گا، اس کی قیمت اب 1020 روپے ہوگی۔

عاصم رضا کا کہنا ہے کہ بازار سے گندم 1900 روپے فی من مل رہی ہے اس لیے گندم مہنگی ہونے کی وجہ سےآٹابھی مہنگا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :