Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اجے دیوگن کو کلینک سے نکلتا دیکھ کر مداحوں میں تشویش

فوٹو:سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی ایک حالیہ تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک کلینک سے باہر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اجے دیوگن ممبئی کے علاقے جوہو میں ایک کلینک سے باہر آرہے ہیں ، اس موقع پر ان کے ہاتھ میں ایک کاغذ بھی ہے۔

اپنے پسندیدہ اداکارہ کو کلینک سے باہر آتا دیکھ کر اجے دیوگن کے مداح تشویش کا شکار ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پورے ملک کو شدید لپیٹ میں کے رکھا ہے اور کورونا سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی متاثر ہوچکی ہیں۔