عرفان خان نے کنگنا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا ؟

 
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے مایہ ناز  اداکار  مرحوم عرفان خان کو ایک مرتبہ کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کی پیش کش ہوئی تھی تاہم اداکار نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس بات کا انکشاف خود کنگنا رناوت ہی اپنے ایک انٹرویو میں کرچکی ہیں۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ انہیں اور عرفان خان کو ایک فلم کی پیش کش ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کے باعث وہ فلم نہ بن سکی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے عرفان خان سے کہا کہ ہمیں فلم کا کام  شروع کردینا چاہیے تو انہوں نے کہا کہ ہاں ٹھیک ہے لیکن ایک میان میں دو تلواریں کیسے رہیں گی؟۔

عرفان خان نے تو کنگنا کو اصل میں طریقے سے انکار کردیا تھا تاہم اداکارہ کو لگتا ہے عرفان نے ان کی تعریف کی تھی۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے میری تعریف کی، مجھے سر عرفان جیسے شخص کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگتا۔

 خیال رہےکہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان گذشتہ سال 29 اپریل کو ممبئی میں  انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :