Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2021
دنیا

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے  موسم خوشگوار ہوگیا۔

مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور خانہ کعبہ میں عمرہ زائرین بارش اور ژالہ باری سے لطف اندوز ہوئے، ساتھ ہی مکہ مکرمہ اور حرم شریف کے ارد گرد کے علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئی۔

شہرِ مقدس کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی، متعدد گاڑیاں بارش کے پانی میں بھہ گئیں جبکہ درجنوں افراد محصور ہوگئے۔