Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان پر فلمائے تامل فلم کے گانے کے ہندی ورژن نے ریکارڈز توڑ دیے

یہ گانا تامل فلم ’ڈی جے‘ میں الو ارجن اور پوجا ہیگڑے پر فلمایا گیا ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ سلمان خان کی فلم ’رادھے: موسٹ وانٹڈ بھائی ‘ کے گیت ’سیٹی مار‘ نے ریکارڈ بنانا شروع کردیے۔

سلمان خان کی یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہونا تھی لیکن کورونا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔ اب یہ فلم رواں سال عید پر 13 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

گزشتہ روز فلم کا گیت ’سیٹی مار‘ ریلیز کیا گیا جس نے 24 گھنٹوں میں ہی ریکارڈز بنالیے ہیں جبکہ اس گیت میں سلمان کے ساتھ ڈشا پٹانی نے پرفارم کیا ہے۔

اس گیت کو ریلیز کے 24 گھنٹوں میں یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر 3 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوٹیوب پر کم وقت میں 2 لاکھ سے زائد لائکس لینے کا بھی منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

یہ گانا تامل فلم ’ڈی جے‘ میں الو ارجن اور پوجا ہیگڑے پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کو کمپوز بھی دیوی سری پرساد نے کیا ہے، تامل گیت کو یوٹیوب پر 20 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

بالی وڈ فلم رادھے میں یہ گیت ہندی ورژن ہے اور اسے بھی دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا ہے۔