Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2021
دنیا

سعودی بحری فوج نے ینبع شہر کے پاس بارود سے بھری کشتی کا حملہ ناکام بنا دیا

سعودی بحریہ نے ینبع شہر کے پاس بحیرہ احمرمیں بارود سے لدی کشتی کو تباہ کردیا، وزرات دفاع— فوٹو:فائل 

سعودی بحری فوج نے ینبع شہر کے پاس بارود سے بھری کشتی کا حملہ ناکام بنا دیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی بحریہ ینبع شہر کے پاس بحیرہ احمرمیں بارود سے لدی کشتی جسے تباہ کردیا گیا۔

حکام نے بتایاکہ بارود سے بھری کشتی ریموٹ کنٹرول کشتی تھی جسے بروقت پکڑلیا گیا۔

حکام کے مطابق حملے کے ذمہ داروں کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔