27 اپریل ، 2021
بھارت میں کورونا وائرس کی ابترصورتحال کے باعث انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) بیڈز اور آکسیجن کی کمی کے ساتھ اسٹریچرز بھی کم پڑگئے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ایک اسپتال کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر بھارتی اسپتالوں میں کورونا وائرس کی ابترصورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
جھاڑکھنڈ میں اسٹریچر نہ ہونے پر بزرگ کورونا مریض کو بائیک پر بٹھا کر وارڈ سے منتقل کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اسٹریچر نہ ملنے پرتین نوجوانوں نے ایک بزرگ کورونا مریض کو بائیک پربٹھایا اور وارڈ سے لے گئے تاہم یہ واضح نہیں کہ ڈاکٹر نے کورونا مریض کو ڈسچارج کیا تھا یاکسی دوسرے اسپتال منتقل کیا تھا۔