دنیا
Time 27 اپریل ، 2021

’لاک ڈاؤن کے حکم کے بجائے لاشوں کے ڈھیر دیکھیں گے‘، بورس جانسن کے مبینہ بیان پر تنازع

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے کورونا لاک ڈاؤن اور اموات سے متعلق مبینہ بیان پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم بوربس جانسن نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کا حکم دینےکے بجائے لاشوں کے ڈھیر دیکھیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کے کورونا لاک ڈاؤن اوراموات سے متعلق مبینہ بیان پرتنازع کھڑا ہوگیا ہے تاہم بورس جانسن نے بیان کی تردید کردی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، سب سے اہم یہ ہےکہ لوگ چاہتے ہیں لاک ڈاؤن پر عمل درآمدکویقینی بنایا جائے۔

بورس جانسن کی تردید ، کہا انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، لوگ چاہتے ہیں لاک ڈاون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید خبریں :