Geo News
Geo News

Time 27 اپریل ، 2021
دنیا

ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف نسلی امتیاز کا ذمہ دار قرار دیدیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری213 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسلی عصبیت اور ایذا رسانی کی پالیسز پر عمل پیرا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرکے ان کی زمین پر قبضہ کرلیاہے، اسرائیل کےجرائم انسانیت کیخلاف ہیں۔

اسرائیل نے ہیومن رائٹس کے عائد کردہ الزامات کو مسترد کرتےہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ اسرائیل مخالف ایجنڈےپرکام کررہی ہے۔