زیارت کی قائد اعظم ریذیڈینسی پر بانی پاکستان کا قدآور مجسمہ تیار

پاکستان کے معروف سنگ تراش، آرٹسٹ اور فوٹو گرافر فقیرا سولنگی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا قدآور مجسمہ تیار کیا ہے— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کے معروف سنگ تراش، آرٹسٹ اور فوٹو گرافر فقیرا سولنگی نے بلوچستان زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا قدآور مجسمہ تیار کر لیا ہے۔ 

فائبر گلاس سے تیار کردہ اس باوقار مجسمے سائز 5×20×7 فٹ ہے۔فقیرا سولنگی کی جانب سے ریزیڈنسی کے ایک اور اندرونی مقام پر بھی بانی پاکستان کا پتھر کا پورٹریٹ تراشا جا رہا ہے۔

ریزیڈنسی کے ایک اور اندرونی مقام پر بھی بانی پاکستان کا پتھر کا پورٹریٹ تراشا جا رہا ہے— فوٹو: جیو نیوز


مزید خبریں :