کترینہ ’ڈبل ماسک‘ پہننے کی مہم چلانے لگیں

بھارت کے تمام بڑے شہر ممبئی، پونے، دہلی اور چنئی سمیت دیگر مہلک وائرس سے شدید متاثر ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی ڈبل ماسک پہننے کی آگاہی مہم میں شامل ہوگئیں۔

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت ہے اور روزانہ کی بنیاد میں ریکارڈ کسز کی تصدیق ہورہی ہے۔ بھارت کے تمام بڑے شہر ممبئی، پونے، دہلی اور چنئی سمیت دیگر مہلک وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

بھارتی ماہرین صحت نے دوسری لہر کی شدت کے پیش نظر نئے ضابطہ کار جاری کیے جس میں ڈبل ماسک پہننا بھی شامل ہے اور اب اسی کی آگاہی مہم میں اداکارہ کترینہ کیف بھی شامل ہوگئی ہیں۔

— فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈبل (دو) ماسک پہننے  کی اسٹوری لگائی ہے جس میں اس کی افادیت کا بتایا ہے۔ 

مزید خبریں :