کھیل
Time 28 اپریل ، 2021

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، رضوان کیرئیر کی بہترین پوزیشن پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلئیرز کی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے دو بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے پانچ درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے۔

بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

مزید خبریں :