28 اپریل ، 2021
آسٹریلیا میں حادثے کے دوران مرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے اور ان کی نقل اتارنے کے جرم میں عدالت نے 42 سالہ رچرڈ کو 10 ماہ قید کی سزا سنادی۔
آسٹریلیا کے 42 سالہ شہری رچرڈ پوسے کو وکٹوریا کی عدالت نے عوامی شائستگی کی خلاف ورزی سمیت دیگر الزامات پر سزاسنائی ہے۔
جج نےرچرڈ پوسے کے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے کے اقدام کوسنگ دل، ظالمانہ اور ذلت آمیز قرار دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ملیبرن کے ہائی وے پر چار پولیس اہلکاروں نے رچرڈ پوسے کو تیز رفتاری پر روکا تھا لیکن یہ پولیس اہلکار ٹرک کی ٹکر میں مارے گئے تھے، اس دوران رچرڈ نے اپنے فون سے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنائی تھی۔
اس ویڈیو پر آسٹریلیا بھر کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔