پاکستان
Time 29 اپریل ، 2021

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لےکر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لےکر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان وزارت صحت کےمطابق پی آئی اے کی پرواز سے 3لاکھ سے زائد سائنو فارم ویکسین پاکستان پہنچائی گئی ہیں جب کہ ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں 2 طیاروں کے ذریعے پاکستان لائی جائیں گی۔

ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہےکہ دوسرا جہاز دوپہر 12 بجے اور تیسرا جہاز رات 12 بجے ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔

مزید خبریں :