کھیل
Time 29 اپریل ، 2021

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، زمبابوے کو 176 پر ڈھیر کردیا

ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوا۔

پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم کو 176 پر آؤٹ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے 4،4 شکار کیے، ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔

176 کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو  پاکستان نے بغیر نقصان کے 103 رنز بنالیے تھے، عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

زمبابوے کو پاکستان کے خلاف 73 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ٹاس جیت کر زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے جب کہ قومی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے۔

بابراعظم نے بتایا کہ قومی ٹیم میں ساجد خان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

اس کےعلاوہ ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور نعمان علی شامل ہیں۔

مزید خبریں :