Time 29 اپریل ، 2021
پاکستان

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو اپیل کردی

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو اپیل کردی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔

درخواست میں کہا گیاہےکہ تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

ذرائع کا کہنا کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون اور پنجاب حکومت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور اجلاس میں درخواست پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کی تجویز صرف پنجاب حکومت، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے دی گئی تھی۔

واضح رہےکہ ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :