شروتی بالی وڈ کےکس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ؟

فوٹو: فائل

معروف بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہےکہ انہیں پہلے لگتا تھا کہ بالی وڈ میں سب دوستوں کی طرح ہیں تاہم ایسا نہیں ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران جب شروتی سے پوچھا گیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ نے بالی وڈ کے بارے میں سنی تھی تاہم بعد میں وہ غلط ثابت ہوئی۔

 اس پر شروتی ہاسن نے مسکراتے ہوئےکہا کہ میں نے سنا تھا کہ بالی وڈ میں سب دوستانہ رویہ رکھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا بالی وڈ اداکار ہے جس کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں یا اگر کرچکی ہیں تو دوبارہ کرنا چاہتی ہیں۔

 اس پر شروتی نےکہا کہ وہ راج کمار راؤ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں، ہم دونوں نے اس سے قبل فلم ' بہن ہوگی تیری' میں ایک ساتھ کام کیا ہے، میں دوبارہ ان کے ساتھ فلم کرنا چاہوں گی وہ ایک زبردست اداکار ہیں۔

خیال رہےکہ رومانٹک کامیڈی فلم فلم ' بہن ہوگی تیری' 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شروتی ہاسن اور راج کمار راؤ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

مزید خبریں :