کرینہ نے بیٹےکو ویکسین کی اہمیت بتانےکیلیے'ٹام اینڈ جیری' کا سہارا لے لیا

فوٹو: اسکرین گریب،فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کورونا ویکسین کی اہمیت بتانےکے لیے ' ٹام اینڈ جیری' کارٹون کا سہارا لے لیا۔

 انسٹاگرام پوسٹ میں کرینہ کپور نے  ٹام اینڈ جیری کارٹون کا ایڈٹ کردہ کلپ شیئر کیا ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندوق پکڑے ٹام کو کورونا وائرس دکھایا گیا ہے اور جب وہ جیری یعنی مدافعتی نظام  پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویکسین کی پہلی ڈوز اور پھر دوسری ڈوز کی صورت میں مزید طاقتور جیری سامنے آجاتا ہے جسے دیکھ کر ٹام یعنی کورونا وائرس گھبرا کر بھاگ جاتا ہے۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ جوکچھ ہورہا ہے اسے بچے بھی محسوس کررہے ہیں اور وہ پریشان ہیں، میں اور سیف اپنے بیٹے تیمور کو اس کے ذریعے ویکسین کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرنے کوشش کررہے ہیں اور بتارہے ہیں کہ سب ویکسین کیوں لگوارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے اور  ہمیں کورونا کے خلاف نبرد آزما تمام افراد کی مدد کرنی چاہیے، برائے مہربانی اپنا نام ویکسینیشن کے لیے رجسٹر کروائیں اور باری کا انتظار کریں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور  بڑھتے کیسز کے باعث آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :