Geo News
Geo News

Time 29 اپریل ، 2021
پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماحافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثےمیں زخمی

ترجمان جے یو آئی کے مطابق حافظ ابوبکرشیخ کو سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے— فوٹو؛ فائل

لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے رہنماحافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثےمیں زخمی ہوگئے۔

 ترجمان جے یو آئی کے مطابق حافظ ابوبکرشیخ کو سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  مولانا فضل الرحمٰن نے حافظ ابوبکرشیخ کےصاحبزادے کو فون کیا اور حافظ ابوبکرشیخ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔