29 اپریل ، 2021
چینی اسکینڈل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جہانگیر ترین کےخلاف درج مقدمےکا ازسرنو جائزہ لینا شروع کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ اور تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی ۔
ٹیم شہباز شریف خاندان کے خلاف چینی اسکینڈل کیس میں درج ایف آئی آرکا بھی جائزہ لےگی۔
ٹیم چینی اسکینڈل کیس میں درکار قانونی مشاورت کے لیے بیرسٹرعلی ظفر کی خدمات حاصل کرے گی ۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ابھی واضح نہیں کہ باقی چینی سٹہ مافیا کےخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائےگا یا نہیں