Can't connect right now! retry

پاکستان
29 اپریل ، 2021

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں، ارکان کی تعداد 50 ہوگئی

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں ، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر  ہوگئے۔

عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر ، ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و  ریونیو مقرر  کردیے گئے۔

ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو تھے ۔

نئے وزراء کے حلف اٹھانے کے بعدوزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہوگئی۔ فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے ہیں اور کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 27 وزراء، چار وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور چار مشیران شامل ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM