دنیا
Time 29 اپریل ، 2021

امریکا میں پولیس کے تشدد سے ایک اور شہری ہلاک ہوگیا

امریکا میں  سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قاتل سابق پولیس اہل کار کو سزا سنائے جانے کے بعد ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر الامیڈا میں پیش آیا جہاں پولیس افسر کے تشدد سے ایک اور شہری جان سےگیا۔

 رپورٹ کے مطابق  پولیس اہل کار پانچ منٹ تک 26 برس کے ماریو گونزالیز کی گردن پر گھٹنا رکھے بیٹھا رہا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

 مقامی میڈیا کے مطابق گوانزالیز چار برس کے بچے کا باپ اور معذور بھائی کا واحد کفیل تھا۔ 

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس کو گوانزالیز کو دبوچے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :