Time 30 اپریل ، 2021
پاکستان

پاکستان، کورونا نے مزید 131 زندگیاں نگل لیں

ملک میں کورونا سے مزید 131 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5112 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49099 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5112 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 131 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17811 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 20823 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91547 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3272 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 11465 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 282445 ہوگئی ہے جب کہ 4633 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 301114 ہے اور 8410 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22278 اور ہلاکتیں 234 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 117557 اور 3274 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 17057 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 475 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5305 اور 106 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75067 ہے اور اب تک 679 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :