30 اپریل ، 2021
اداکار شہریارمنور کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد معافی مانگنا پڑگئی۔
شہریار منورکو حال ہی میں سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر امتحانات منسوخی کی مہم میں حصہ لینے اور مداحوں سے احتیاطی تدابیر کو فولو کرنے جیسے مشورے فراہم کرتے دیکھا گیا تھا لیکن ایک پارٹی میں شرکت کے بعد اداکار خود بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہوگئے۔
تاہم اب شدید تنقید کا شکار ہونے والے اداکار شہریار منور کی جانب سے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر معافی نامہ شیئر کیا گیا ہے ۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اپنی لاپرواہی، غلط اندازے اور احساس کی کمی پر معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے فطری احساس کو جانچنے پر میں مداحوں کا بے حد شکر گزار اور ممنون ہوں۔
شہریار منور نے ایک بار پھر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کی التجا کے ساتھ ساتھ متاثرہ فیملیز کے لیے دعا بھی کی۔