دنیا
Time 30 اپریل ، 2021

موبائل فون کا پاسورڈ نہ بتانے پر دوست نے دوست کی جان لے لی

فائل فوٹو

نئی دہلی: موبائل فون کا پاسورڈ نہ بتانے پر دوست نے دوست کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں 20 سالہ نوجوان نے موبائل فون کا پاسورڈ نہ بتانے پر اپنے دوست کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا، بی بی اے کے طالب علم میانک سنگھ نے اپنے دوست انٹر کے طالب علم کو گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کے والد نے بیٹے کے لاپتا ہونے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس کو نئی دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں قائم ایک پارک سے نوجوان کی لاش ملنے کی اطلاع ملی جب کہ لاش کے قریب ایک ٹیڈی بئیر بھی موجود تھا اور لاش کے پاس سے منشیات بھی ملی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش ملنے کے بعد جب علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کی گئیں تو ملزم میانک اور مقتول کو ایک ساتھ پارک میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم میانک سنگھ واقعے کے بعد سے اپنے گھر سے لاپتا تھا اور فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کیا گیا جس پر ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے دوست سے موبائل کا پاسورڈ مانگا تھا جو اس نے دینے سے انکار کردیا جس کے بعد کچھ تلخ کلامی ہوئی اور مقتول نے اس پر ہاتھ اٹھایا جس کے جواب میں اسے کپڑے سے گلادبا کر قتل کیا۔

مزید خبریں :