دنیا
Time 30 اپریل ، 2021

پاکستان سے ہرجانہ نکلوانے والی کمپنی براڈ شیٹ کو خود سنگین مقدمات کا سامنا

پاکستان سے ہرجانہ نکلوانے والی کمپنی براڈ شیٹ مشکل میں پھنس گئی اور اسے سنگین مقدمات کا سامنا ہے۔

پاکستان پر مقدمہ کیلئے براڈ شیٹ کو قرضہ دینے والی فرم نے ہرجانے کی تمام رقم پر حق جتا دیا۔ 

آئل آف مین کی عدالت نے براڈ شیٹ کے لیکوڈییٹرز کو رقم قرض خواہوں کو دینے سے روک دیا۔ براڈ شیٹ کو یہ رقم پاکستان سے ہرجانے میں ملی تھی۔

براڈ شیٹ نے آئل آف مین کی ’کے مین آئرلینڈ ہیج فنڈ‘ سے قرضہ حاصل کیا تھا جبکہ کے مین آئرلینڈ ہیج فنڈ کی پیرنٹ کمپنی وی آر کیپیٹل گروپ ہے۔

وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ پر ورجن آئرلینڈ میں مقدمہ اور کولمبیا ڈسٹرکٹ کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جس میں وی آر نے براڈ شیٹ سے 27.8 ملین ڈالر طلب کرلیے۔

تقریباً اتنی ہی رقم براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملی تھی، براڈ شیٹ نے پاکستان کے معاہدہ توڑنے پر ہائیکورٹ سے اس کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم حاصل کیا تھا۔

پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کو 2017 میں 6 ملین ڈالر قرض دیاتھا، معاہدے کے مطابق وصول شدہ رقم کے حقدارہم ہیں۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کو وصول شدہ رقم مخصوص اکاؤنٹ میں رکھنی چائیے تھی، 8جنوری تک سات ملین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس ملنی چاہیے تھی لیکن کروویل مورنگ نے چار ماہ تک رابطہ نہیں کیا نہ کوئی معلومات دیں۔

وی آر کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی پر کروویل مورنگ براڈ شیٹ کی وصول شدہ رقم میں25 فیصد کی بھی حقدار نہیں لہٰذا عدالت، کروویل مورنگ کی پاکستانی وکلا کے ساتھ روابط کا ریکارڈ بھی ہمیں دینے کا حکم دے۔

مزید خبریں :