پاکستان
Time 30 اپریل ، 2021

وفاق نے بلوچستان کوسینڈک گولڈ کاپرپراجیکٹ کے منافع کا حصہ دے دیا

منافع کا چیک سیکرٹری پٹرولیم نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو پیش کیا، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن— فوٹو:فائل

وفاق نے بلوچستان کو سینڈک گولڈ کاپرپراجیکٹ کےتحت 305 ملین روپے بطور منافع حصہ دے دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق منافع کا چیک سیکرٹری پٹرولیم نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو پیش کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ کے ذریعے مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا گیا جبکہ سینڈک کمپنی نے مقامی آبادی کو صاف پینے کا پانی اور بجلی بھی مہیا کی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سینڈک کمپنی نے علاقے میں صحت و تعلیم کے شعبے میں مالی مدد فراہم کی، پیٹرولیم ڈویژن منصوبوں کےعلاوہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :