Geo News
Geo News

Time 30 اپریل ، 2021
پاکستان

پیر سے سینیٹ سیکرٹریٹ اور ماتحت دفاتر کھولنے کا فیصلہ

آئندہ ہفتے سینیٹ سیکرٹریٹ اورماتحت دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کیا جائے گا جبکہ پیر 3 مئی سے ضروری اسٹاف کے ساتھ پارلیمانی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں دفتری اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ پیر سے جمعرات 10 بجے سے 2 بجے تک کھلا رہے گا جبکہ جمعے کو صبح 10 بجے سے ایک بجے تک کھلا رہے گا

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کوروناکے بڑھتےکیسز کے پیش نظر دفاتر کوبند کیا گیا تھا۔