کاروبار
Time 30 اپریل ، 2021

اپریل کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں کمی

اپریل کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 45 پیسے ہے— فوٹو: فائل

انٹربینک کے تبادلہ مارکیٹ میں اپریل کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر 17 پیسے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ماہ اپریل میں ڈالر کی قدر 69  پیسے بڑھی ہے۔ اپریل کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 45 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرکی قدر 10 پیسے کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 90 پیسے ہے۔