بھارت کی ’شوٹر دادی‘ بھی کورونا سے چل بسیں

کنگنا رناوت، تاپسی اور بھومی پیڈنیکر نے دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے— فوٹو:فائل 

بھارت میں شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو تومر بھی کورونا کے باعث چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں 89 سالہ شوٹر دادی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ میرٹھ کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

اسپتال میں دوران علاج شوٹر دادی کا انتقال ہوگیا۔

شوٹر دادی نے بڑی عمر میں کئی نیشنل اور ریاستی سطح پر نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور میدلز جیتے ہیں۔

 ان پر بالی وڈ میں بھی فلم بنائی گئی ہے جس میں تاپسی اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ 

دادی کے انتقال پر بالی وڈ میں بھی سوگ کی فضا ہے۔

بھارتی اداکاراؤں کنگنا رناوت، تاپسی اور بھومی پیڈنیکر نے دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :