Time 30 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی او کے حوالے کردیے

جان ابراہم کے فیس بک پر ایک کروڑ، انسٹاگرام پر 88 لاکھ اور ٹوئٹر پر 32 لاکھ فالوورز ہیں— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے کورونا کی بدترین صورتحال میں متاثرین کی مدد کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی اوز کے حوالے کردیے۔

کورونا وائرس کے باعث بھارت میں حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں جبکہ ایسے میں بالی وڈ شخصیات بھی مدد کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔

بالی وڈ کے اداکار اپنی مدد آپ کے تحت کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں جبکہ ہر اداکار کسی نا کسی انداز میں متاثرین کی مدد میں جُتا ہوا ہے۔

اب بالی وڈ اداکار جان ابراہم بھی میدان میں آئے ہیں اور کورونا متاثرین کی مدد اور درست معلومات کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی اوز کے حوالے سے کردیے ہیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے آج سے اپنے اکاؤنٹ این جی اوز کے حوالے کردیے ہیں، اب سے میرے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا مواد متاثرین کی مدد اور ضرورتوں کیلئے ہوگا۔

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے متاثرین کی مدد اور متعلقہ معلومات پر مبنی پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں۔

جان ابراہم کے فیس بک پر ایک کروڑ سے زائد، انسٹاگرام پر 88 لاکھ اور ٹوئٹر پر 32 لاکھ فالوورز ہیں۔

مزید خبریں :