دنیا
Time 30 اپریل ، 2021

لندن پولیس کا افسر انتہا پسند گروپ ’نیو نازی‘ کا رکن نکلا، 4 سال قید کی سزا

لندن پولیس کا افسر انتہا پسند گروپ ’نیو نازی‘ کا رکن نکلا، جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت نے 4 سال 4 ماہ قید کی سزا سنادی ۔

 میڈيا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ بن یامین ہنام پہلا پولیس افسر ہے جسے دہشت گردی کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

بن یامین پر پولیس بھرتی کی درخواست میں دھوکا دہی کا جرم بھی ثابت ہوا ہے۔ بن یامین پر انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ ’نیشنل ایکشن‘ سے وابستگی کا جرم یکم اپریل کو ثابت ہوگیا تھا۔

مذکورہ گروپ کو 2016 میں نازی ازم سے متاثرہ ایک شخص کی جانب سے خاتون رکن پارلیمنٹ کے قتل کے بعد کالعدم قرار دیا گیا تھا کیوں کہ تنظیم نے اس عمل کی تائید کی تھی۔

مزید خبریں :