’ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 14 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آرکا اپریل میں57 فیصد ٹیکس نمو حاصل کرنا قابل تحسین ہے، ایف بی آر نے رواں سال اپریل میں 384 ارب ٹیکس وصولیاں کیں جب کہ گزشتہ مالی سال اپریل میں 240 ارب روپے ٹیکس جمع کیاگیا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل 3780 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا ہے، جولائی تا اپریل جمع ٹیکس گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں سے 14 فیصد زائد ہے۔

مزید خبریں :