Time 01 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

نامور بھارتی اداکار کورونا مریضوں کیلئے ایمبولینس ڈرائیور بن گئے

بھارت میں کورونا کے باعث ابتر صورتحال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں— فوٹو:فائل 

بھارتی فلموں کے اداکار ارجن گوڈا اداکاری چھوڑ کر کورونا مریضوں کیلئے چلنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے۔

بھارت میں کورونا کے باعث ابتر صورتحال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے اور متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کررہے ہیں۔

ایسے ہی ایک بھارت کی مقامی کننڈا فلم انڈسٹری کے اداکار ارجن گوڈا بھی ہیں جنہوں نے اداکاری کو چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی اداکار فلموں کی شوٹنگ کے بجائے کورونا مریضوں کیلئے چلنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے ہیں۔


ارجن ایمبولینس میں کورونا مریضوں اور لاشوں کو لانے لیجانے کا کام کررہے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس چلانے سے قبل ضروری طبی امداد کی تربیت حاصل کررکھی ہے۔

اس کے علاوہ اداکار نے کورونا سے مرنے والے 6 افراد کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ارجن گوڈا مقامی انڈسٹری کی کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کامیاب اداکار ہیں۔

مزید خبریں :