بھارتی اداکار میں کورونا کی تشخیص، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا

انیرودھ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے بھوپال میں تھے جہاں گزشتہ ہفتے ان میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی— فوٹو:فائل 

بھارتی ٹی وی کے مشہور اداکار انیرودھ دیو کی کورونا کے باعث طبیعت بگڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ معروف اداکار میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انیرودھ ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے بھوپال میں تھے جہاں گزشتہ ہفتے ان میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اداکار کو بھوپال کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔

دوسری جانب ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے عوام سے انیرودھ کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انیرودھ نے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’راجکمار آریان‘، ’وہ رہنے والی محلوں کی‘ سمیت کئی سپرہٹ ڈرامے شامل ہیں۔

مزید خبریں :