دنیا
Time 01 مئی ، 2021

مسٹر انڈیا رہے باڈی بلڈر جگدیش کورونا سے چل بسے

باڈی بلڈر کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے تھا اور انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا— فوٹو:فائل 

بھارت کے انٹرنیشنل باڈی بلڈر جگدیش لاڈ کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ باڈی بلڈر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی روز سے گجرات کے شہر بروڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جگدیش گزشتہ 4 روز سے مصنوعی تنفس پر تھے اور جمعے کو چل بسے ہیں۔

باڈی بلڈر کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے تھا اور انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔ 

جگدیش نے مسٹر انڈیا سمیت کئی مقابلے جیتے اور انہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

جگدیش ممبئی میں جم انسٹرکٹر بھی تھے اور انہیں ’بھارت شری‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید خبریں :