01 مئی ، 2021
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپنی شکست یا خفت کومٹانے کی کوشش کرنا مناسب رویہ نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ این اے 249 کا انتخاب شفاف تھا، ڈسکہ ٹو کے الزامات لگانا سراسر بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی شکست یاخفت کومٹانےکی کوشش کرنامناسب رویہ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم نہیں چھوڑی، ہم توپی ڈی ایم بنانے والے ہیں، اےاین پی نے اپنےآپ کوالگ کرنےکااعلان کیاتھا اور ہمارے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر احتجاج کیا تھا، اب صورتحال اور کھل کر سامنے آ گئی ہے۔