دنیا
Time 01 مئی ، 2021

افغان صوبے لوگر میں کار بم دھماکا، 30 افراد جاں بحق، 60 زخمی

فوٹو: فائل

افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں اسپتال کے قریب کار بم دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا صوبائی دارالحکومت پل عالم میں کیا گیا  جب کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں عام مسافروں سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبا موجود تھے اور جاں بحق افراد میں بھی بڑی تعداد طلبا کی شامل ہے۔

افغان حکام کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی ایک اسپتال بھی واقع ہے، جاں بحق طلبا یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دینے کے لیے گیسٹ ہاؤس میں ٹہرے ہوئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اس طرح کے گيسٹ ہاؤس طلبا، مسافروں اور غریب افراد کی عارضی رہائش کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ عام طور پر مفت دستیاب ہوتے ہیں۔

فی الحال دھماکے کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :